ROLUNDA BERBERIS VULGARIS... زِرشک



 زِرشک:-ROLUNDA  BERBERIS VULGARIS
 مختلف نام:- (عربی) انبر باریس (فارسی) زرشک زرک (انگریزی)
پہچان :-  ایک خاردار درخت کشمل (چترا) کا  پھل ہے اس کے تنے کی لکڑی کو دارہلد اور اس کے عصارہ کو رسوت کہتے ہیں۔ 
رنگ :-  اوداوسرخ  
ذائقہ:-  چاشنی دار کھٹا مٹھا 
مزاج:- سرد و خشک  
مقدار خوراک :-  ۳ ماشہ تا ۵ ماشہ 
افعال و استمال :-زرشک کو صفراوی امراض خصوصاًصفراوی بخاروں کو تسکین دیتے پیاس کو ساکن کرنے اور قے و متلی کو روکنے کیلئے پانی یا عرق میں پیس چھان کر پلاتے ہیں ۔معدہ اورجگر کی حرارت کو دور کرنے اور ان کو قوت دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں  صفرا کی تیزی کو توڑتی ہے اور پیاس کو تسکین دیتی ہے معدہ اور جگر کی گرمی کو دور کرتی ہے صفراوی دستوں کو بند کرتی ہے خفقان حار اور ضعف اشتہا میں مفید ہے ۔   
زرشک شیریں
زرشک کے پودے کی چھال کے جوشاندے سے کلی کرنا‘ قلاع (منہ آنا) میں مفید ہے۔ بیماری کے بعد ہونے والی کمزوری میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ ہومیو پیتھی میں استعمال ہوتی ہے اور درج ذیل عوارضات میں دی جاتی ہے۔ کمزوری کی وجہ سے سوئیاں چبھنا، معدہ کا اپھارہ، جگر اور پتہ کا درد، جوڑوں میں سوزش وغیرہ۔ زرشک کو پیٹ کی گیس، قولنج، کھانسی اور بلغمی مزاج کے لوگ استعمال نہ کریں کیونکہ ان میں مضر اثرات سامنے آسکتے ہیں۔ زرشک 6گرام تک استعمال کی جا سکتی ہے۔ طب مشرق کے مرکبات میں حب سیاہ چشم، حب رسوت، حب بواسیر، جوارش زرشک، دواءالمسک معتدل سادہ اور دواءالمسک معتدل بااضافہ جواہرات کا اہم جزو ہے۔ ضعف بصارت کیلئے شہید پاکستان حکیم حافظ محمد سعیدرحمتہ اللہ علیہ مطب فرما رہے تھے۔ ایک مریض نے بینائی تیز کرنے کے لئے مشورہ چاہا، حکیم صاحب نے ایک لمحہ توقف کے بعد اسے روزانہ صبح زرشک 6گرام چبا لینے کی ہدایت فرمائی۔ جب ان سے استفسار کیا کہ زرشک کا بینائی سے کیا تعلق؟ حکیم سعید رحمتہ اللہ علیہ فرمانے لگے کہ عقاب زرشک کھاتا ہے اوراسکی نظر بہت تیز ہے۔ 
نفع خاص۔صفراوی امراض۔
مضر۔بلغمی مزاج لوگوں کیلئے ۔
مصلح۔شکر اور لونگ ۔
بدل۔صندل سفید زراوند۔
مقدارخوراک۔دو سے پانچ گرام یا ماشے تک۔

Post a Comment

0 Comments